شیخوپورہ(نامہ نگار خصوصی) تحریک انصاف لیبر ونگ سینٹر ل پنجاب کے صدر راشد منیر نے کہا ہے کہ ملک میں ریکارڈ ترقیاتی کام ہورہے ہیں وزیر اعظم عمران خان نے ماضی کے حکمرانوں کی طرح ڈنگ ٹپاؤ پالیسی کی روایت کو آگے بڑھانے کی بجائے ملک کی پائیدار ترقی کیلئے اصلاحات کے مشکل ہدف پر پیشرفت کی ہے، عمران خان کی قیادت میں پاکستان ایک عظیم ملک بننے کی راہ پر گامزن ہے، اپنے ایک بیان میں راشد منیر نے کہا کہ آنیوالا دور ایک بار پھر پاکستان تحریک انصاف کا ہو گا عوام کی محرومیوں کا ازالہ کیاجارہا ہے عوام کا معیار زندگی بلند کرنے کیلئے حکومت نے ہر سطح پر اقدامات اٹھائے ہیں، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت بھی مسلم لیگ (ن) کی طرح معیشت پر کاسمیٹکس کا لیپ کر سکتی تھی لیکن اس کا خمیازہ ملک اور قوم کو بھگتناپڑنا تھا پاکستان کی معیشت کے درست سمت میں گامزن ہونے کے حوالے سے عالمی اداروں کی رپورٹس موجود ہیں لیکن اس کے باوجود حزب اختلاف کی جماعتیں میں نہ مانوں کی رٹ لگائے ہوئے ہیں۔
آنیوالا دور بھی تحریک انصاف کا ہو گا: راشد منیر
Aug 13, 2021