لاہور(لیڈی رپورٹر)تحریک انصاف وومن ونگ سنٹرل پنجاب کی صدر روبینہ شاہین نے کہاہے کہ پی ڈی ایم کا ملک گیر احتجاج کا ڈرامہ بُری طرح فلاپ ہو گا۔ عوام پہلے ہی پی ڈی ایم کی منفی سیاست کو دفن کر چکے ہیں۔ پی ڈی ایم جماعتیں صرف اپنی چوری کو بچانے میں لگی ہوئی ہیں انہیں عوام کے مسائل حل کرنے میں کوئی دلچسپی نہیں ۔ پی ڈی ایم مفادپرستوں کا ٹولہ ہے جن کی منفی سیاست اپنی موت آپ مرچکی ہے۔