جوئیانوالہ (نامہ نگار) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما و یو سی چیئرمین ملک عمران رحمت ڈوگر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کی حکومت نے تین سالوں میں آج تک ایک بھی بڑامنصوبہ شروع نہیں کیا، آٹا چینی بجلی گیس اور ادویات سمیت اشیاء ضروریہ عوام کی پہنچ میں نہیں رہیں اور حکمران اب بھی سب اچھا کا راگ الاپ رہے ہیں، احتساب کے نام پراپوزیشن سے بدترین سیاسی انتقام لیا گیا ہے حکومتی صفوں میں موجود کرپٹ عناصر کی واضح کرپشن بھی نیب سمیت دیگر احتساب ادارے خاموش ہیں اور حکومتی کرپشن پر پردہ ڈالا جارہا ہے۔