پنجاب کاپہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سکل ٹیکنالوجی پارک ٹیوٹا میں بنے گا:اسلم اقبال

لاہور(کامرس رپورٹر)صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس ہوا جس میں صوبے میں معیاری فنی تعلیم کے فروغ، سکل ٹیکنالوجی پارک کے قیام اور ٹیوٹا کے اداروں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ چیئرمین ٹیوٹا سلمان صدیق نے سکل ٹیکنالوجی پارک کے قیام اور ٹیکنیکل ایجوکیشن کے فروغ کے پروگراموں کے بارے میں بریفنگ دی۔صوبائی وزیر صنعت وتجارت میاں اسلم اقبال نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب میں پہلا سٹیٹ آف دی آرٹ سکل ٹیکنالوجی پارک ٹیوٹا سیکرٹریٹ میں بنے گا۔ وزیر اعظم سکل ٹیکنالوجی پارک کے منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔سکل ٹیکنالوجی پارک کا منصوبہ ٹیکنیکل ایجوکیشن اور ٹیکنالوجی کے فروغ میں سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ یہ ٹیکنالوجی پارک انفارمیشن ٹیکنالوجی اور ٹیک  کمپنیز کا ہب بنے گا۔اسی طرح حکومت نے وزیر اعلیٰ ڈیجیٹل سکل پروگرام 2021-23بھی بنایا ہے۔  اس پروگرام کے تحت آئندہ دو سالوں میں ایک لاکھ نوجوانوں کو عالمی معیار کی تربیت فراہم کی جائے گی۔صوبائی وزیرنے ٹیوٹا کے اداروں میں شام کی کلاسیں شروع کرنے کی ہدایت کی۔طالبعلموں کی سہولت کیلئے شام کی کلاسوں کی فیس نصف ہوگی۔انہوں نے ہدایت کی کہ پوزیشن ہولڈرطالبعلموں کی حوصلہ افزائی کے لئے ادارہ جاتی پالیسی بنائی جائے۔اس کے ساتھ ساتھ ٹیوٹا کے اداروں میں طلبہ و طالبات کے داخلے کی منظور شدہ تعداد پوری کی جائے۔چیئرمین ٹیوٹا علی سلمان صدیق ٹیوٹا نے بتایا کہ سکل ٹیکنالوجی پارک4 ارب روپے کی لاگت سے آئندہ تین سال میں مکمل ہوگا۔سیکرٹری صنعت وتجارت ڈاکٹر واصف خورشید، ایڈیشنل سیکرٹری، اکنامک ایڈوائزر اور متعلقہ افسران نے اجلاس میں شرکت کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...