شیخوپورہ(نامہ نگارخصوصی) پیپلز پارٹی حلقہ این اے 121 کے ٹکٹ ہولڈر سیٹھ غلام رسول نے کہا ہے کہ قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کے بعد بلاول بھٹو زرداری واحد قومی لیڈر ہیں جو کشمیریوں کی تحریک آزادی کو حقیقی معنوں میں سپورٹ کررہے ہیں اور عالمی برادری کے سامنے بھارت کا اصل چہرہ بے نقاب کررہے ہیں بھارت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کو تبدیل کئے دو سال ہوچکے مگر موجودہ حکمران کچھ نہیں کرپائے نہ عالمی سطح پر دوست ممالک کو ساتھ ملاکر بین الاقوامی سطح پر کوئی بڑا قدم اٹھایا گیا۔
بلاول بھٹو کشمیریوں کی تحریک آزادی کو حقیقی معنوں میں سپورٹ کررہے ہیں : سیٹھ غلام رسول
Aug 13, 2021