احتسا ب کے نام پر مخالفین کااستحصا ل کیاجا رہاہے :پیر اشرف رسول 

Aug 13, 2021

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت ) مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل جنرل سیکرٹری پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی سیاست کو ملک سے ختم کرنے کی کوئی ساز ش کسی صور ت کامیا ب نہیں ہو سکتی، پارٹی کا ہر رکن اپنی قیادت کے ساتھ مخلص ہے اور قائدین کی کال پر لبیک کہنے کیلئے تیار ہے، ماضی میں جس طرح آ مریت کیخلا ف پوری قوت سے مسلم لیگ (ن) ڈ ٹ کر کھڑ ی ہوئی اسی طرح اب بھی قیادت کے ساتھ ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیر سید معمر حسنی رسول کے ہمراہ صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، پیر سید اشرف رسول ایم پی اے نے کہا کہ  موجودہ حکومت اپنے مخا لفین کیخلا ف او چھے ہتھکنڈے استعمال کررہی ہے احتسا ب کے نام پر مخالفین کااستحصا ل کیاجا رہاہے انتقامی سیا ست حکومت کو مہنگی پڑے گی، نواز شریف کیخلاف بنائے جانے والے مقدما ت انتقامی سیاست کا شاخسانہ ہیں ۔ 

مزیدخبریں