لاہور (نیوز رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما رانا عبدالرشید نے ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہامحرم الحرام مسلمانوں کا اسلامی سال ہے اس مقدس مہینے میں خانوادہ رسالت کی شہادت ہوئی ۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی جماعتوں سمیت تمام سیاسی پارٹیاں آزادی کا جشن منانے کی بجائے تمام تقریبات علامتی طور پر منائیں۔ جلسوں ، جلوسوں ، اور عوامی اجتماعات سے پرہیز کر کے ایک طرف محرم الحرام کا تقدس بحال رہے گا اور دوسری طرف کرونا وائرس کی چوتھی لہر کی شدت کے خلاف ایس او پیز کی پابندی کا مقصد بھی حاصل ہو گا۔ خطاب کرتے ہوئے رانا عبدالرشید نے مزید کہا کہ پاکستان کلمہ توحید کی بنیاد پر حاصل کیا گیا تھا۔ ایک اسلامی ملک ہونے کے ناطے ہماری روایات ، قومی تہوار اور سرکاری و نجی تقریبات بھی اسلامی قالب میں ڈھلی ہونی چاہیے۔
سیاسی پارٹیاں محرم الحرام کے باعث جشن آزادی کی تقریبات علامتی طور پر منائیں :رانا عبدالرشید
Aug 13, 2021