شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی)مرکزی انجمن تاجران کے سینئر وائس چیئرمین الحاج احمد خورشید چودھری،نائب صدر شیخ عظیم جاوید نے کہاہے کہ نواز لیگ پی ڈی ایم کے پلیٹ فارم سے پاکستان کو نالائق حکمرانوں سے نجات دلانے کیلئے بھرپور کردارادا کررہی ہے حکومت مخالف جلسوںمیں تاجر برادری بھی بھرپور شرکت کریگی کیونکہ موجودہ حکومت نے تاجروںکے لیے بڑے مسائل اور مشکلات پیدا کر دی ہیں ان خیالات کااظہارانہوں نے تاجروںکے اجلاس سے خطاب کرتے کیا جس میںفیصلہ کیا گیا کہ 14 اگست یوم آزادی کے موقع پر تاجر برادری رام گڑھا میں ہونیوالے نواز لیگ کے جلسہ میںبھرپور شرکت کریگی جس کے آرگنائزر احمد خورشید چودھری ہونگے جبکہ جلوس کی نگرانی اور دیگر انتظامات کیلئے میاںذیشان پرویز اپنی نگرانی میںانتظامات جلسہ اور تاجروں کی ریلی کی قیادت کریں گے۔