پیرس(پی پی آئی)عالمی نمبر آٹھ ارجنٹینا کی ٹیم کے کپتان لائنل میسی اور فرانسیسی کلب پیرس سینٹ جرمن 2سالہ معاہدے پر رضامند ہوگئے۔لائنل میسی کو پی ایس جی سے سالانہ 40ملین ڈالرز سے زائد کمائیں گے، میسی معاہدے کو حتمی شکل دینے کیلیے فرانس پہنچ گئے ہیں، جہاں مداحوں کی بڑی تعداد نے انکا خیرمقدم کیا۔میسی کی شمولیت کے بعد فرنچ کلب پیرس سینٹ جرمن کی فارورڈ لائن کا مقابلہ حریفوں کیلیے تقریباً ناممکن ہوجائے گا، نیمار اور ام باپے جیسے اسٹارز فرنچ کلب میں دنیا کے بہترین فٹبالر کا ساتھ دیں گے۔