ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ نیشنل بینک کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا‘پنجاب ٹیم ایونٹ سے باہر

Aug 13, 2021

لاہور(سپورٹس رپورٹر) ماڑی پیٹرولیم آزادی ہاکی کپ میں نیشنل بینک کی ٹیم نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا تاہم پنجاب ٹیم ایونٹ سے باہر ہوگئی۔ نیشنل بینک نے پنجاب کو 2-6 گول سے شکست دیدی،نیشنل بینک کی جانب سے شان ارشاد 2 گول، ابوبکر طارق، ابوذر جونیئر، موحمد نوید اور محمد عتیق نے گول کئے،پنجاب کی جانب سے زین اعجاز اور ارسل نے گول کئے،مین آف دی میچ شان ارشاد (نیشنل بینک ) قرار پائے۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنلز آج راولپنڈی میں کھیلے جائیںگے۔ فائنل 15 اگست کو کھیلا جائیگا۔

مزیدخبریں