لاہور(سپورٹس رپورٹر)کشمیر پریمیئر لیگ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشنز تیمور خان نے کہا ہے کہ کشمیر پریمیئر لیگ گلوبل لیگ بن گئی ہے جو معیشت سے جڑی ہے۔ تسلیم کرتے ہیں کہ ہم سے کئی غلطیاں اور کوتاہیاں ہوئی ہیں لیکن چونکہ یہ پہلی مرتبہ لیگ ہورہی ہے اس لئے آپریشنل مسائل تھے لیکن اب کے پی ایل میں بہتری کا وقت ہے۔ ہمارے پاس ذرائع کم تھے کم ذرائع میں کام کیا مشکلات آئیں رکاوٹیں آئیں مقامی نوجوانوں کو کرکٹ سے دوررکھنے کی کوشش کی گئی جس میں ناکامی ہوئی اب نوجوان کرکٹرز کھیل رہے ہیں انٹرنیشنل سٹارز ایکشن میں ہیں۔