16سالہ گونگی بہری لڑکی سے زیادتی معاملہ‘ملزم کی سزا کالعدم قرار 

لاہور(اپنے نامہ نگار سے)لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہزاد ملک نے سولہ سالہ گونگی بہری لڑکی سے زیادتی کے معاملے پر ٹرائل کورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیا، عدالت نے ملزم طارق کی 7سال قید کی سزا کالعدم قرار دے دی، عدالت نے تحریری فیصلے میں قرار دیا کہ متاثرہ لڑکی کی والدہ نے اعتراف کیا کہ ملزم اور اس کے شوہر کی ذاتی دشمنی تھی ،متاثرہ لڑکی کی والدہ واقعہ کی چشم دید گواہ تھی،والدہ صفیہ بی بی نے بیان دیا کہ ملزم طارق بیٹی کو گھسیٹ کر حویلی لے کر گیا اور کپڑے پھاڑے ،میڈکل رپورٹ کے مطابق لڑکی کے جسم پر گھسیٹنے کے کوئی نشانات نہیں ملے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...