ممتازبھٹوکا40واں انتہائی عقیدت واحترام سے منایاجائے ،امیربخش بھٹو

Aug 13, 2021

لاڑکانہ(بیورورپورٹ) امیر بخش خان بھٹو نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ میرے والد سردار ممتاز علی خان بھٹو مرحوم کا چالیسواں ماہِ محرم میں ہونا ہے، اس لئے اْن کا چالیسواں انتہائی سادگی سے بغیر کسی تقریب یا دھوم دھام کے منایا جائے گا اور اْس دن ہمارے اپنے گوٹھوں گاؤں میرپور بھٹو، گاؤں کھوکھر، گاؤں آباد بھٹو، گاؤں کوٹ الاہی بخش بھٹو، گاؤں منزل گاہ اور  گاؤں دوداپور وغیرہ میں قرآن خوانی اور دعا کا اہتمام کیا جائے گا، ویسے بھی چالیسویں اور برسیوں پر بڑے بڑے جلسوں اور تقریبات منعقد کرنے جیسے فضول بے معنیٰ تماشوں سے مرحوم کے روح کو کوئی بھی فائدہ نہیں ہوتا اور وہ صرف دنیاوی دکھاوا اور شوبازی ہے جس پر میں یقین نہیں رکھتا، باقی رہی بات دستاربندی کی تو کربلا کے شہداء کے  چہلم کے بعد اس سلسلے میں اعلان کے ذریعے مزید آگاہی دی جائے گی۔

مزیدخبریں