قادرپورراں ( نامہ نگار ) قادرپورراں کا علاقہ جرائم اور منشیات فروشی کا گڑھ بن چکا ہے جگہ جگہ گلی محلوں میں ہیروئن، چرس، افیون، بھنگ اور شراب بڑے دھڑلے سے فروخت کی جا رہی ہے جبکہ کم عْمر اور نوجوانوں کی بڑی تعداد اس لت میں مبتلا ہو چکی ہے اور نشہ کرنے کی وجہ سے کئی نوجوان موت کے منہ میں جا چکے ہیں اور نشہ کے عادی افراد بڑی تعداد میں چوری کی وارداتوں میں ملوث پائے جا رہے ہے ہیں جو کہ نشہ کے حصول کیلیے چوریاں اور ڈکیتیاں کرتے ہیںعوامی و سماجی حلقوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے منشیات فروشی، چوری، ڈکیتی کی وارداتوں اور ٹاؤٹ مافیا کیخلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب، آر پی او اور سی پی او ملتان سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔