چھتر (پی پی آئی) پاکستان مسلم لیگ فنکشنل بلوچستان کے صدر میر مشرف خان کھوسہ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کوئی بھی مسلم لیگی کسی اور مسلم لیگی دھڑے میں چلا جائے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ مسلم لیگی دھڑوں کے علاوہ کسی اور پارٹی میں جائے تو وہ ملک اور عوام کا خیرخواہ نہیں ہے۔ ایسے لوگ صرف اپنے مفادات کی خاطر پارٹی بدلتے ہیں عوام کو پہچان رکھنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ دہشت گردی نے ملک میں دو بارہ سر اٹھا لیا ہے۔جس کی روک تھام کے لیے ردالفساد پر مکمل عمل ہونا چاہیے۔پاک افواج اور ملک کے سیکورٹی فورسز نے ہمیشہ ہمت جذبہ سے دہشت گردوں کا سر کچلنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔ پاک فوج کے ساتھ دہشت گردوں کے خاتمے تک عوام ساتھ میں کھڑے ہیں۔افغان مہاجرین کی انخلاء کو یقینی بنایا جائے۔افغانستان سے امریکہ کا انخلاء ہورہا ہے۔جس سے معلوم ہوا۔اب افغان مہاجرین کا بھی ملک سے باعزت طریقے سے اپنے ملک واپسی ہونا چاہیے افغانستان کے اندرونی معاملات ہیں۔انھیں ان کے حال پر چھوڑا جائے۔اپنے ملک میں دہشت گردی کے حوالے سے سیکورٹی سخت ہونا چاہیے۔