نوشہرہ ورکاں:گرلز ہائی سکول نمبر 2 میں تقریری،تحریری مقابلے

نوشہرہ ورکاں (نمائندہ نوائے وقت) جش آزادی کے موقع پر حکومت پنجاب محکمہ تعلیم کی ہدایت پر گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 میں تحصیل بھر کے سکولوں کی طالبات کے درمیان تقریری اور تحریری مقابلوں کے اہتمام کیا گیا جس میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نمبر 2 کی طالبات دعاء فاطمہ نے اُردو تقریر میں اول پوزیشن فاطمہ یونس نے انگلش تقریر میں اول پوزیشن اور ثناء آصف نے انگلش مضمون نویسی میں اول پوزیشن حاصل کر کے میدان مار لیا جبکہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ساہوکے ورکاں کی طالبہ ارفعہ منان نے اُردو مضمون نویسی میں اول پوزیشن حاصل کی پوزیشن ہولڈرز طالبات میں مہمان خصوصی ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر آنسہ جمیل، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسرز راحت شبیر، الطاف بھٹی اور محمد لقمان نے انعامات تقسیم کئے پرنسپل شگفتہ راشد ترمذی نے کہا کہ نوجوان نسل کو تحریک آزادی کی جدوجہد سے روشناس کروانے اور طلباء کی ذہنی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لئے ایسی تقریبات کا انعقاد حکومت پنجاب کا احسن اقدام ہے۔

ای پیپر دی نیشن