ملتان (خصوصی رپورٹر)چیف ڈرگ کنٹرولر پنجاب نے صوبہ بھر کے ڈرگ انسپکٹرز کو فارمیسیوں پر کوالیفائیڈ پرسن کی موجودگی ہر صورت یقینی بنانے کیلئے احکامات جاری کر دئیے ہیں۔جن فارمیسیوں پر کوالیفائیڈ پرسن موجود نہیں ہوں گے ان پر ادویات کی فروخت رکوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔