وہاڑی میں پولیس گردی کیخلاف صحافیوں کا احتجاجی مظاہرہ

Aug 13, 2021

وہاڑی (نامہ نگار‘ ڈسٹرکٹ رپورٹر‘ کرائم رپورٹر) پولیس کی پریس کلب کیمرہ مینوں کے ساتھ غنڈہ گردی کے خلاف صحافی برادری کا بازوؤں پرسیاہ پٹیاں باندھ کرپولیس کے احتجاج مظاہرین نے منہ اورہاتھوں پر تالے لگا کر پولیس کے خلاف شدید نعرے بازی کی پولیس تقریبات کے بائیکاٹ کا اعلان کردیا ۔تفصیل کے مطابق پولیس تھانہ لڈن کی حدود میں ایک سال قبل مبینہ طورپرسسرالیوں کے ہاتھوں قتل ہونے والی نوجوان لڑکی کے ورثاء گل خان نے اپنے اہلخانہ کے ہمراہ ملزمان کی عدم گرفتاری اورایف آئی آر درج نہ کرنے کے پرگزشتہ رات اورپھرصبح کے وقت  احتجاج کیاتوپولیس نے خواتین اور بزرگ پر تشدد کرتے ہوئے انہیں حوالات بند کردیا پولیس کاروائی کی کوریج کرنے پرپولیس تھانہ دانیوال نے پریس کلب کے دوکیمرہ مین عظمان رانا اور ایشلے شفقت سے کیمرے موبائل اور لوگو چھین کر حوالات میں بندکرکے حبس بے جامیں رکھا جس پرصحافیوں نے وہاڑی پریس کلب میں  صدر مختار احمد بھٹی کی قیادت میں احتجاجی مظاہرہ کیا۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے  مختار احمد بھٹی نے کہاکہ پولیس نے آزادی صحافت کا گلا دبانے کی کوشش کی ہے جب تک ہمارے مطالبات نہیں مانے جاتے وہاڑی پولیس کے تمام پروگراموں کی کوریج کا بائیکاٹ رہے گا۔شیخ خالدمسعود‘ رانافخرالسلام ‘چوہدری فیاض حشمت کاکہناتھاکہ ڈی پی اووہاڑی نے نوٹس نہ لیاتواحتجاج کارخ ڈی پی اوکی طرف موڑدیاجائیگا۔

مزیدخبریں