وہاڑی(ڈسٹرکٹ رپورٹر،خبرنگار)جشن آزادی کی مناسبت سے جامعہ العلوم محمدیہ کی طرف سے تقریب منعقد کی گئی جس میں تقاریر اور ملی نغموں کامقابلہ ہوا مقابلہ میں مختلف مدارس کے طلباء نے حصہ لیا اور پوزیشن حاصل کیں تقریب کے مہمان گرامی میڈم ارم اشفاق، ممتاز طاہر، محمد علی کامران ارشاد، محمد سلیم، شیر بہادر، ممتاز طاہر،عثمان حیدر،سلامت اللہ،یسین معاویہ،محمد اویس طلباء نے اپنی تقریر میں ملک کی بقاء اور استحکام کے لیے وطن پر مر مٹنے کے عزم کا اظہار کیا۔ اور ملی نغموں میں پاکستان سے محبت اظہار کیا آخر میں مہمانوں نے پوزیشن حاصل کرنے والے طلبائ میں انعامات تقسیم کیے اور ملک کی سلامتی کے لیے دعا بھی کروائی گئی