نسلی تعصب نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا، حمید رضا صدیقی

Aug 13, 2021

ملتان ( نیوز رپورٹر) نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان کے زیر اہتمام جشن آزادی کی ایک تقریب نظریہ پاکستان فورم کے سینئر نائب صدر حافظ معین الدین خالد کی رہائشگاہ پر منعقد ہوئی جسکی صدارت نظریہ پاکستان فورم ضلع ملتان کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حمید رضا صدیقی نے کی۔ جب کہ مہمانانِ خصوصی پروفیسر عبدالماجد وٹو اور اشرف قریشی مرکزی جوائنٹ سیکرٹری فنکشنل لیگ تھے۔ پروفیسر حمید رضا صدیقی نے کہا کہ فرقہ بندیوں نے نسلی تعصبات نے ہمارے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے۔سینئر نائب صدر حافظ معین الدین خالد نے کہا کہ ہمیں اپنے اندر سے ہر قسم کے تعصبات کو ختم کرنا ہوگا خاص طور پر اس قسم کے تعصبات سے اپنے آپ کو پاک کرنا ہوگا۔  پروفیسر عبدالماجد وٹو نے کہا کہ اگر پاکستان نہ ہوتا تو ہم اسی غلامی میں ہوتے جس میں آج ہندوستان کے مسلمان ہیں۔ اشرف قریشی ،زاہد بلال قریشی نے کہا کہ دشمن ہمیں آپس میں لڑوا کر اپنے ناپاک عزائم کی تکمیل چاہتا ہے۔  اس موقع پر پروفیسر عنایت علی قریشی، محمّد علی رضوی، پیر عمر لاشاری،زاہد بلال قریشی، پیر عمر لاشاری، چودھری الیاس، حافظ کامران، محمد عارف قریشی اور دیگر نے  بھی خطاب کیا۔ سلیم درباری، ضیاء انصاری، پروفیسر نصرت، عمران لیاقت، پروفیسر محمد حسین ڈوگر، صاحبزادہ انوارالحق مجاہد، فرحان مغل، یاسمین خاکوانی، عامر شہزاد صدیقی، رانا ندیم، مصطفی قریشی، اشفاق ندیم ، عامر وینس اور دیگر نے شرکت کی آخر میں تحریکِ قیامِ پاکستان کے شہداء کے ایصال ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی۔

مزیدخبریں