جشن آزادی کا تقاضہ ہے ہم پاکستان کی حفاظت کریں‘اللہ رکھا ضیائی قادری 

کراچی(نیوز رپورٹر) انجمن ضیاء طیبہ (AZT) کے تحت جشن آزادی کے موقع پر پرچم کشائی مرکز دفتر کے باہر کی گئی اس موقع پر انجمن ضیاء طیبہ پاکستان کے سرپرست اعلی سید اللہ رکھا ضیائی قادری نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا کہ ہمارے آبائو اجداد نے تحریک پاکستان میں گرانقدر خدمات انجام دیں تحریک پاکستان میں قائد اعظم محمد علی جناح کی قیادت میں علماء اہلسنت کا کردار تاریخ ساز تھا جس میں علامہ اقبال،سفیر اسلام علامہ شاہ عبد العلیم صدیقی ،میرٹھی،مولانا نعیم الدین مرادآبادی،مولانا کھچوچھوی ،مولانا حامد بدایونی،مولانا عبد الستار خان نیازی،اور دیگر علماء اور اکابرین اہلسنت نے ہر اول دستے کا کردار ادا کیاجشن آزادی ہم سے تقاضہ کرتی ہے پاکستان کی حفاظت ،ترقی کیلئے تمام صلاحیتیں بروقارلائیں مبشر اللہ رکھا ضیائی قادری نے کہا کہ اس سال ہم جشن آزادی ضیاء پاکستان کے سلوگن کے تحت منا رہے ہیں یوم آزادی پر ہمیں چاہیے کہ ہم اپنی نئی نسل کو مستقبل کیلئے تیار کرکے ملک کے دفاع کو ناقابل تسخیر بنائےAZTکے ترجمان ارسلان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کی اساس ملک میں نظام مصطفی ﷺ کی نفاذ اور مقام مصطفیﷺ کے تحفظ کو نافذ کرنا ہے اس موقع پر مفتی اکرام المحسن فیضی ،علامہ ابو بکر صدیق، مولانا ندیم نورانی، ارسلان احمد صدیقی، محمد مدثر قادری، حنظلہ اشرفی، محمد رضوان، ابرار رضا ،قیصر احمد، علی رضا، احمد رضا، مولانا اویس سلطانی، منیر احمد، محسن شہزاد اور محمد سفیان بھی موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن