جماعت اسلامی کا کارکن اقامت  دین کی جدوجہد کررہا ہے‘محمد یوسف

Aug 13, 2021

کراچی(نیوز رپورٹر)  امیر جماعت اسلامی ضلع شمالی محمد یوسف نے کہا ہے کہ جماعت اسلامی کا کارکن اقامت دین کی جدوجہد کررہا ہے۔اللہ تعالیٰ نے اقامت دین کا کام ہمارے سپردکیا ہے،اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام قائم کرنا ہماری ذمے دری ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پائے کی دعوت نظم ضلع شمالی سیکریٹری اطلاعات نیک محمد کے رہائش گاہ پرشرکاسے گفتگو میں کہی۔انہوں نے کہا کہ معاشرے کے ہرفرد کو اجتماعیت کے کام کے لیے تیار کیا جائے اور نوجوانوں تک دعوت کاپیغام پہنچایا جائے اور اپنے اہل خانہ اوربچوں کو بھی جنت کے سفر کا درہی بنا یا جائے۔ہر عمل کا آخرت میں حساب دیا جائے گا۔اس کے لیے درعی کو اپنے معاملات قرآن وسنت کے مطا بق ڈھالنے ہوں گے۔

مزیدخبریں