کراچی (نیوز رپورٹر)پاک محرم ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام نشتر پارک میں مرکزی عشرہ محرم کی تیسری مجلس سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین و خطیب پاکستان علامہ سید شہنشاہ حسین نقوی نے کربلا وہ آفاقی تحریک ہے جو رہتی دنیا تک جاری رہے گی اور شاہ شہیدان کربلا حضرت امام حسین ہر اہل حق ہر اہل صفا کے دل میں تاقیامت منور رہیں گے لوگوں کو اگر جینا ہے تو اُن سے جڑ جائیں جو مرے نہیں ہیںچودہ سو سال بعد بھی ان دنوں اُن کی یاد ان کے غم ان کے ذکر میں اتنے بڑے بڑے اجتماعات صرف پاکستان ہی میں نہیں پوری دنیا میں ان کی حیات ابدی کا منہ بولتا ثبوت ہیں جو امام مظلوم سے آخر وقت تک جڑے رہے وہ بھی حیات جاوداں پا گئے۔