کراچی (نیوز رپورٹر) اہلحدیث اتحاد کونسل آف پاکستان کے صدر اور ممتاز عالم دین مولانا جمیل اظہر وتھرا نے پاکستانی قوم کے کروڑوں نفوسِ قدسیہ کو اپنا ’’ پیغام آزادی ‘‘ دیتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی اور آزادی ایک دفعہ ملا کرتی ہے انہوں نے کہا کہ ااسکی حقیقتوں سے آشنا ہو کر ہمیں ملکی اور نظریاتی سرحدوں کا امین بننا ہوگا۔ کیونکہ اس سرزمین مقدس پر ہم ’’ مہاجرین ‘‘بن کر آباد ہوتے تھے۔ اب اس طویل سفر کو غلامی سے آزادی کی بلندیوں پر جاتے ہوئے74سال بیت چکے ہیں مولانا جمیل اظہر وتھرا نے کہا کہ ہم نے لاکھوں انسانوں کی خون کی ندیاں بہا کر یہ اسلامی اور فلاحی مملکت حاصل کی تھی۔ ہماری عفت مآب ماؤں بہنوں نے بھی اپنے آنچلوں کو لہو لہان کر کے اپنی سرزمین پر قدم رکھے تھے۔ ہمیں چاہیے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں اسلامی اور اپنی قومی شناختی کو اجاگر کر نے کیلئے نفرت و عداوت کی ساری کشتیاں جلا کر صرف اور صرف محبت و اخوت اور خصوصاً اعلائے کلمتہ اللہ کا پاکستانی فضاؤں میں نعرہ بلند کرنا ہوگا۔ انہوں نے نہایت مدبرانہ لہجے میں کہا کہ متحدہ قومی موومنٹ کے کنوینر اور ممتاز سیاسی قائد ڈاکٹر مقبول احمد صدیقی، سابقہ صوبائی وزیر عبد الحسیب خان اور انکی تحریک کے پاسبانوں نے یکم اگست 2021ء کو پاکستان کے سبز ہلالی پرچم کے تقدس کو اونچا کر کے صوبہ سندھ اور کراچی کی فضاوں میں سب سے پہلے سربلند کر کے پاکستان کی22کروڑ عوام کے دل جیت لیئے ہیں ۔ میں میرے ضلعی اور صوبائی عہدیداران انکی اس انمول کا وش کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں۔
جشنِ آزادی نعمتِ خداوندی‘ قدر کیجائے۔ مولانا جمیل اظہر وتھرا
Aug 13, 2021