دنیا بھر میں”یوم استحصال“کشمیر کی مذمتی تقاریب

 جدہ کی ڈائری

امیر محمد خان 

 یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سفارت خانہ ریاض اور پاکستان قونصلیٹ جدہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔


 بھارت کی کشمیر میں جاری گزشتہ ستر سالوں سے جارحیت کا اضافہ 5اگست 2019 کو بھارت کی جانب سے مقبوضہ کشمیر پر اپنا ناجائز قبضہ مضبوط کرنے کے اقدامات پر دنیا بھر میں انسانی حقوق کی تنظیموں، پاکستانیوں ، اور کشمیریوں نے سخت احتجاج کیا ، حکومت پاکستان کی سفارتی کوششوں کی وجہ سے عالمی فورمز ، اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم، سلامتی کونسل میںبھی یہ مسئلہ اٹھایا گیا مگر او آئی سی کے مضبوط موقف کے علاوہ پاکستان کی سوچ یا کشمیر کے معاملے پر بقیہ عالمی فورمز نے ”دھنیا “ پیا ہوا ہے ۔۵ اگست کو ناروا کاروائیوں اور بھارتی ظلم وستم پر دنیا بھر میں”یوم استحصال“کشمیر کی مذمتی تقاریب منعقد ہوئیں۔ یوم استحصال کشمیر کے حوالے سے سفارت خانہ ریاض اور پاکستان قونصلیٹ جدہ میں تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ریاض سفارت خانہ میں ویب منار مین مےں ستر سے زیادہ افراد نے شرکت کی جس میں سابق سعودی سفارت کار ڈاکٹر علی اواد اسیری،کشمیری رہنماء یاسین ملک کی اہلیہ مشال حسین ملک اور دیگر اسکالر ز کے علاوہ لیفٹنٹ جنرل (ر) بلال اکبر نے خطاب کرتے ہوئے بھارتی مظالم کی مذمت کرتے ہوئے عالمی اداروں سے اپیل کی گئی کہ وہ بھارت کو علاقے میں دہشت گردگی سے باز رکھے۔جدہ میں پاکستان قونصلیٹ مین یوم استحصال کشمیر کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈیر جنرل (ر) محمد کاملی نے اپنے خطاب میں کہا کہ گزشتہ ستر سالون سے کشمیری عوام ظلم وستم سہہ رہے ہیں۔ گزشتہ 17 سال سے کشمیری، بھارتی مظالم کا شکار ہیں جو دنیا سے ڈھکی چھپی بات نہیں، ضرورت اس بات کی ہے کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کو حق خودارادیت دے۔سعودی عرب اس موقع پر کشمیری جدوجہد کی بھرپور حمایت کرتا ہے۔ تقریب سے سعودی اسکالر عبداللہ الغامدی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کشمیر میں بھارتی مظالم کو بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی قرار دیا.بین الاقوامی کمیوںٹی کو چاہئے کہ وہ بھارت کو توسیع پسند عزائم سے باز رکھے وہاں 5اگست 2019 سے صورتحال انتہائی تشویشناک ہے،جہاں بھارت انسانی حقوق کی مسلسل خلاف ورزی کررہاہے۔ صحافیوں پر ظلم کے پہاڑتوڑ رہاہے، بین الاقوامی کمیونٹی اور عالمی قوتیں مسلے کے حل کیلئے بھارت پر دباؤ ڈالیں۔چیئرمین کشمیر کمیٹی چودھری خورشید متیال نے کہادوسری بار کشمیریوں کو یوم سیاہ کرنامنانا پڑرہا ہے۔ حکومتی کوششوں کی تعریف کی اورپاک افواج کی کوششوں کو سراہا اور لوگوں سے اس حوالے سے زیادہ سے زیادہ آواز کو بلند کریں تقریب سے قونصل جنرل جدہ خالد مجید نے بھی خطاب کیا ۔ 
جموں و کشمیر اﺅورسیز کمیونٹی کی تقریب 
بھارت 5 اگست 2019 کے غیر قانونی اقدامات ختم کرے اور کشمیر میں ہونے والے مظالم کا سلسلہ بند کرے. پاکستان اور حکومت کشمیرکی طرف سے کشمیر پر ایک واضح اور غیر مبہم پالیسی کی ضرورت ہے. الیکشن مہم میں اگر الزامات اور ایک دوسرے پر طنز کے تیر برسانے کی بجائے کشمیر میں ہونے والے مظالم کی بنیاد پر مہم چلائی جاتی تو ایک اچھا پیغام کشمیری قوم کو جاتا. ان خیالات کا اظہار مقررین نے جموں کشمیر کمیونٹی اوورسیز کی طرف سے ۵ اگست یوم استحصال کے حوالے سے جدہ کے مقامی ریسٹورنٹ پر منعقدہ تقریب میں کیا تقریب کے مہمان خصوصی چیف آرگنائزر عبداللطیف عباسی تھے. مقررین نے کہا کہ کشمیر میں ہونے والے مظالم کا سلسلہ رکنا چاہیے ۔بھارت کو ۵ اگست کے اقدامات واپس لینے چاہییں اور کشمیریوں کو رائے دہی کا حق دینا چاہیے. کشمیری قوم پچھلے ۴۷ سالوں سے ظلم کی چکی میں پس رہی ہے جبکہ ۵ اگست کے اقدامات نے باالخصوص ان کی زندگیوں کو مزید اجیرن بنا دیا گیا ہے. حکومت پاکستان اور حکومت آزاد کشمیر کو کشمیر پر ایک واضح اور غیر مبہم پالیسی بنانی چاہیے اور کم از کم پاکستان کو اپنے دوست ممالک کو تو قائل کرنا چاہیے کہ وہ کشمیر میں ہونے والے جبر پر بھارت کیخلاف آواز بلند کریں. افسوس کا مقام ہے کہ ہمارے کسی دوست ملک نے 5 اگست2019 کے اقدامات پر بھارت کی سرزنش نہیں کی. یہ ہمارے لمحہ فکریہ ہے. اجلاس کے آخر پر کشمیر ایکسپریس کے بیور چیف سعودی عرب اور چیئرمین پاک میڈیا فورم ریاض الیاس رحیم کی والدہ، پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر معروف حسین کی خالہ مرحومہ اور وحید خاکسار کے والد کی رحلت پر اظہار تعزیت بھی کی گئی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعا بھی کی گئی. اظہار خیال کرنے والوں میں راجہ امتیاز، کامران بیگ، انجینئر عارف مغل، راجہ شمروز، چوہدری معروف حسین، سردار وقاص عنایت اللہ، مصطفے خان، وحید خاکسار، خالد گجر، نذیر حسین رضا شامل تھے ۔
پاکستان جرنلسٹس فورم کی مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر تشویش 
بھارت کشمیر کی جغرافیائی اور کشمیریوں کے قومی تشخص کو ختم کرنے کے ایجنڈے پہ قایم ہے ۔جسکے نتیجے میں وہ اپنا تشخص اور جغرافیہ خراب ہونے کے لیے تیار رہے. کشمیریوں کا تشخص اور انکی آزادی کا خواب شرمندہ تعبیر ضرور ہوگا. ان خیالات کا اظہار پاکستان جرنلسٹس فورم کے ایک اجلاس میں کیا گیا۔اجلاس کی صدارت فورم کے صدر معروف حسین نے کی. انھوں نے کہا کہ ۵ اگست کا دن ایک سیاہ ترین اور بربریت کی انتہا کا دن ہے۔ اس دن بھارت کی طرف سے کشمیر کی جغرافیائی اور ان کے تشخص کے حوالے سے کیے جانے والے غلط اقدامات پر ساری دنیا بھارت پر لعن طعن کر رہی ہیں.شرکاءنے کہا کہ بھارت کشمیریوں کو پچھلے 70 سال سے دھوکہ دیتا آرہا ہے ان کی آزادی کا حق سلب کیے بیٹھا ہے اور ہر گذرتے دن کیساتھ وہ اپنی غیرآئینی حرکات سے مظالم کے پہاڑ توڑنے کا سلسلہ بڑھاتا جاری رکھے ہواہے مقررین نے کہا کہ . پاکستان جرنلسٹس فورم اپنی بساط اور اپنے ابلاغی وسائل کے مطابق اس جدوجہد میں اپنا ٹھوس کردار ادا کرتارہے گا.اجلاس کے آخر پر کشمیر ایکسپریس کے بیور چیف سعودی عرب اور چیئرمین پاک میڈیا فورم ریاض الیاس رحیم کی والدہ، پاکستان جرنلسٹس فورم کے صدر معروف حسین کی خالہ مرحومہ، سینئر تجزیہ نگار و صحافی صلاح الدین حیدر، شہزاد اعظم، رفیق افغان کی رحلت پر اظہار تعزیت بھی کی گئی اور مرحومین کے درجات کی بلندی کی دعائیں کی گئیں۔

 قومی یکجہتی فورم کے زیر اہتمام شاندار تقریب 
استحصال کشمیر کے حوالے سے ایک پر وقار تقریب قومی یک جہتی فورم کے حوالے سے منعقد ہوئی ، جو سردار اقبال کی کاوشوں کا نتیجہ تھی ۔تقریب میں دیگر تمام سیاسی جماعتوںکو دعوت دی گئی تھی جماعت اسلامی اور دیگر مذہبی سماجی سیاسی تنظیموں کے نمائندوں نے بھی خطاب کیا تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان سفارت خانہ کے قونصل جنرل خالد مجید تھے۔تقریب میں مسلم لیگ ن کے وفد کی قیادت ہمیشہ کی طرح قائم مقام صدر مسلم لیگ ن کے قائمقام صدر انجم فاروق بہت عرصے بعد مسلم لیگ کے ان افراد کو سرگرم دیکھا   جو شائد مسلم لیگ ن کے صدر ملک منظور اعوان کی سرگرمیوںکا نتیجہ تھا تقریب میں کشمیر کے حوالے سے پرجوش تقاریر کی گئیں۔ بھارت کی ہٹ دھرمی اور بربریت کی بھرپورمذمت کی گئی۔جوش و جذبے سے بھرپور تقاریر نے ماحول کو گرما دیا تھا۔ بھارتی مظالم کی کشمیریوں پر ظلم کے داستانوں سے محفل میں پرسوز ماحول چھا گیا۔اس موقعہ پر مہمان خصوصی قونصل جنرل خالد مجید نے تمام شر کاء کی یکجہتی کی تعریف کی اور کہا کہ اسے قومی تقریبات پر ہمیں ایک قوم بن کر حصہ لینا چاہئے، سعودی عرب کی حکومت، عوام بھی کشمیر کے معاملے پر پاکستان کیساتھ ہے تقریب سے قومی یکجہتی فورم کے سربراہ سردار اقبال۔محی الدین مسلم لیگ قاف کے چیئرمین اظہر وڑایچ پیپلزپارٹی کے الطاف ملک اور دیگر نمائندوں نے خطاب کیا تقریب کے آخر میں کشمیر بنے گا پاکستان کے نعرے بلند کئے گئے ۔
پاکستان فورم ۔۔دمام 
سعودی عرب کے مشرقی صوبے میں پاکستان فورم نہائت سنجیدگی و اتحاد کے ساتھ پاکستانی کمیونٹی کی آواز ہے ۔گزشتہ دنوںپاکستان فورم کے وفد نے سفیر اسلامی جمہوریہ پاکستان میجر جنرل ریٹائرڈ بلال اکبر صاحب سے ریاض سعودی عرب میں ملاقات کی۔وفد کی قیادت صدر پاکستان فورم یعقوب سیفی کررہے تھے جبکہ چوہدری صدیق سینئر نائب صدر پاکستان فورم اور انجئیر اسعد فخرالدین نائب صدر کشمیر فورم بھی شامل تھے۔وفد نے سفیر پاکستان کو ذمہ داریاں سنبھالنے اور حج کی مبارک دی، خوش آمدید کہا اور ہاہمی تعاون کی پیشکش کی۔ صدر پاکستان فورم نے پاکستان فورم کی تین دہائیوں پر مشتمل پاکستانیت، پاکستان کمیونٹی اور وطن عزیز کے خدمت کے حوالے سے تفصیلات سفیر پاکستان کے سامنے رکھیں۔موجودہ کمیونٹی ویلفئیر سروسز کی تفصیلات بھی بتائیںسفیر پاکستان نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے اس امر پر خوشی کا اظہار کیا کہ پاکستانی کمیونٹی میں سنجیدہ فکر اور پروفیشلنز پر مشتمل“پاکستان فورم“ تیس سالوں سے جو خدمات سر انجام دے رہا ہے وہ قابل ستائش ہیں ۔

یوم آزادی کی تقاریب کا آغاز 
دنیا بھر میںیوم آزادی کی تقاریب کا آغاز ہوگیا ہے ۔ پاکستانی جوش و خروش سے اسکی تیاریوں میں مشغول ہیں ۔ اس ہفتے میں نے نیویارک میں پاکستانیوں کی جانب سے منعقد کردہ نہائت جوش کے ساتھ ایک تقریب میں شرکت کی بھی کی۔یہاں امریکہ میں ہر شہر میں موجود پاکستانی تقاریب کا اہتمام کررہے ہیں۔ سعودی عرب میں یوم آزادی کی تقاریب کا آغاز پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن میں کردیا ہے جسکے مہمان خصوصی پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر ملک منظور اعوان تھے ۔انکے تقریب گاہ پہنچنے پر مسلم لیگ کے چئیرمین لیاقت علی بھٹہ،سرپرست اعلی مسلم لیگ ن سعودی عرب رانا محمد اشرف، وہ دیگر عہدیدارون کانہائت والہانہ استقبال کیا ۔ ، سعودی عرب میں اسوقت پاکستان مسلم لیگ ن کو ملک منظور حسین نے زندہ رکھا ہوا ہے ۔ریاض پہنچنے پر پاکستان مسلم لیگ ن ریاض ریجن کی پوری ٹیم مسلم لیگ ن ریاض کے صدر میاں طارق جنید، نور خان شنواری، رانا سلطان،مبارک علی بھٹی، راشد منہاس، ملک مکرم نصیر اعوان، بارش علی، جدہ سے آۓ ہوے مہمانوں کے شاندار استقبال کیلئے موجود تھے تقریب میں تنظیم سازی کی گی اور جشن آزادی کا کیک کاٹا گیا۔

ای پیپر دی نیشن