کورونا کیسز میں اضافہ،راولپنڈی کے 28 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون نافذ

 راولپنڈی کے 28 علاقوں میں کورونا کیسز میں اضافے کے باعث سمارٹ لاک ڈاون لگا دیا گیا ہے۔ لاک ڈان 20 اگست تک نافذ رہے گا۔ جن علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاون لگایا گیا ہے، ان میں پشاور روڈ کینٹ، ایئرپورٹ ہاوسنگ سوسائٹی، چکلالہ سکیم 3 کینٹ، گلشن آباد، وارث خان، مری روڈ، شکرال ، آئی جے پی روڈ، عید گاہ اصغر مال بھی شامل ہیں۔ ان علاقوں میں مقررہ اوقات کے دوران اشیائے ضروریہ کی دکانیں کھلی رہیں گی، تاہم شہریوں کی آمدورفت محدود رہے گی۔

ای پیپر دی نیشن