ڈیلٹا کے پھیلاﺅ کو روکنے کے لیے ویکسین کی تیسری اور چوتھی خوراک لگوانا پڑے گی،سعودی وزارت صحت

سعودی وزارت صحت نے کہا ہے کہ کورونا وائرس کی بدلتی ہوئی قسمیں زیادہ خطرناک ہیں جو تیزی سے پھیل رہی ہیں جن سے بچاو کے لئے ویکسین کی تیسری اور چوتھی خوراک لگوانا پڑے گی۔ سعودی نشریاتی ادارے کے مطابق وزارت صحت نے ایک بیان میں کہا ہے کہ مقامی شہری اور مقیم غیر ملکی پہلی فرصت میں کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوا لیں اور ایس او پیز کی پابندی جاری رکھیں۔ متعدی امراض کے ڈاکٹر علی الشہری نے کہا کہ سعودی عرب میں کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے کئی کیسزرپورٹ ہوئے ہیں جو پوری دنیا میں پھیل جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب دنیا سے الگ تھلگ ملک نہیں ہےبالآخر ہمیں تیسری خوراک کی ضرورت پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ یہ بات مشاہدے میں آرہی ہے کہ ویکسین لگوانے کے 6 ماہ بعد مدافعتی نظام اور اینٹی باڈیز انسانی جسم میں کمزور پڑنے لگتی ہیں لہذا ایسی صورت میں وائرس حملہ آور ہوسکتا ہے۔

ای پیپر دی نیشن