فیس بک نے ڈیلٹا ویریئنٹ کے کیسز میں اضافے کے باعث ملازمین کی دفاتر واپسی کو آئندہ سال کے آغاز تک ملتوی کر دیا

سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے کورونا وائرس کی نئی قسم ڈیلٹا کے کیسز میں اضافے کے باعث ملازمین کے لیے دفاتر سے امور سرانجام دینے کے اقدام کو آئندہ سال کے آغاز تک ملتوی کر دیا ہے۔ فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق فیس بک کی ترجمان نے بتایا کہ ملازمین کے برانچز میں واپس آنے اور دفتری امور سرنجام دینے کے اقدام میں آئندہ سال جنوری تک توسیع کرنے کا ہدف ہے لیکن اس قبل نوٹیفیکیشن جاری کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ملازمین کے دفاتر میں واپس آنا تاریخ سے نہیں بلکہ کورونا وائرس کے متاثرہ کیسز کے اعدادوشمار سے مشروط ہے اور اس کے لیے ہم مسلسل صورتحال کی مانیٹرنگ کر رہے ہیں اور ہر فرد کی صحت کے تحفظ کو ترجیح دیتے ہوئے ملازمین کے دفاتر میں واپس آنے کو یقینی بنانے کے لیے ماہرین کے ساتھ کام کر رہے ہیں اور اس وقت اعدادوشمار کے مطابق ڈیلٹا کے کیسز میں اضافہ سامنے آیا ہے۔ واضح رہے کہ حال ہی میں گوگل، فیس بک اور مائیکروسافٹ نے کہا تھا کہ ملازمین کے واپس دفاتر میں آنے کے لیے کورونا ویکسی نیشن لازمی شرط ہو گی۔

ای پیپر دی نیشن