الجیریا میں جنگلات کی آگ سے 65 افراد ہلاک ہوگئے ہیں الجیریا کے صدر عبدالمجید تبون نے ہلاکتوں پر 3 دن کے قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق الجیریا میں آگ سے کم از کم 65 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں 28 فوجی بھی شامل ہیں۔جنگلات کی آگ سے سب سے زیادہ نقصان ایک بڑے پہاڑی ضلع کیبائلی کو پہنچا ہے، جہاں لوگوں کے مکان جل گئے ہیں اور انہیں قریبی علاقوں کی یونیورسٹیوں اور ہوسٹلوں میں پناہ لینی پڑی ہے۔ الجیریا کی حکومت نے ملک کے شمالی علاقوں کے جنگلات میں لگی آگ کو بجھانے کے لیے فوجی دستے بھیج دیئے ہیں جو فائرفائٹرز کی مدد کریں گے۔ واضح رہے کہ بحیرہ روم کے دوسرے کنارے پر واقع یونان میں فائر فائٹرز مسلسل 9 ویں روز بھی جنگلات میں بھڑکتی ہوئی آگ بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں، جب کہ گرم موسم نے آگ کا دائرہ کئی ملکوں تک پھیلا دیا ہے۔
الجیریا میں جنگلات کی آگ سے 65 افراد ہلاک،3 روزہ قومی سوگ
Aug 13, 2021 | 16:32