پاکستان کورواں ماہ  4 ارب ڈالرسے زیادہ تک قرض ملنے کا امکان

Aug 13, 2021 | 18:12

ویب ڈیسک

 پاکستان کورواں ماہ کے دوران ساڑھے 4 ارب ڈالر تک قرض ملنے کا امکان ہے۔ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق رواں ماہ کے دوران پاکستان کو آئی ایم ایف، عالمی بینک اور اے ڈی بی  سے4 ارب ڈالرسے زیادہ تک قرض ملنے کا امکان ہے۔ یہ رقم کورونا ویکسین، سیفٹی باکسز، سرنجزکی خریداری کیلئے استعمال ہوگی۔آئی ایم ایف سے 2 ارب 77 کروڑ ڈالر، عالمی بینک سے 1 ارب ڈالرقرض ملے گا، ایشیائی ترقیاتی بینک سے 50 کروڑ ڈالر کا قرض ملے گا۔وزارت خزانہ کے مطابق آئی ایم ایف سے 23اگست، عالمی بینک سے اگست کے آخری ہفتے قرض ملے گا، پاکستان کو عالمی اداروں سے قرض آسان شرائط پر فراہم کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں