سعودی عرب،12سال سے کم عمربچوں تفریحی سرگرمیوں میں شرکت کی اجازت

Aug 13, 2021 | 18:16

ویب ڈیسک

سعودی عرب میں 12 سال سے کم عمر بچوں کے گھر سے باہرتفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے پر عاید پابندی ختم کردی گئی ہے۔انھیں اب کووِڈ19کی ویکسین لگوانے کی ضرورت نہیں اور وہ کھلی جگہوں پر منعقد ہونے والی تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لے سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی عرب کی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی (جی ای اے)نے ایک بیان میں کہا کہ گھر سے باہر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے والے بچوں کے لیے ضروری ہے کہ وہ ویکسین لگوانے والے کسی بالغ فرد کے ساتھ ہوں۔ان میں زکام ایسی کوئی علامت ظاہر نہ ہو۔انھیں بخار، کھانسی اور نزلہ نہیں ہونا چاہیے۔وزارت صحت کی توکلنا ایپ پر ان کی صحت کا اسٹیٹس یہ ظاہرہونا چاہیے کہ وہ کرونا وائرس کا شکار ہوئے ہیں اور نہ وہ کسی متاثرہ فرد سے رابطے میں آئے ہیں۔اتھارٹی نے مزید ہدایت کی کہ گھر سے باہر تفریحی سرگرمیوں میں حصہ لینے کے دوران میں ہروقت احتیاطی تدابیر پرعمل درآمد کیا جائے۔تفریحی تقریبات میں کروناوائرس سے بچنے کے لیے کل گنجائش کے صرف 40 فی صد افراد کو شرکت کی اجازت دی جائے۔جی ای اے نے وضاحت کی کہ 12 سال سے کم عمر بچوں کو بندجگہوں (چاردیواری میں بند)میں منعقد ہونے والی تفریحی تقریبات اور سرگرمیوں میں داخل ہونے کی اجازت نہیں ہوگی اور صرف ویکسین لگوانے والے افراد ہی کو محدود تعداد میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی۔

مزیدخبریں