پاکستان خطے میں امن کیلئے امریکہ کیساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے.دفترخارجہ

پاکستان نے کہا ہے کہ وہ امریکہ کو اپنا دوست سمجھتا ہے اور علاقے میں اور اس کے باہر امن و خوشحالی کے مشترکہ اہداف کے حصول کے لئے امریکہ کے ساتھ وسیع البنیاد تعلقات کا خواہاں ہے۔

دفتر خارجہ کے ترجمان زاہد حفیظ چوہدری نے جمعہ کے روز اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان قریبی تعاون پر مبنی تعلقات کی ایک تاریخ ہے، جس سے دونوں ملکوں کے باہمی مفادات کو فائدہ پہنچا۔انہوں نے کہا کہ افغان امن عمل سمیت کئی بنیادی مسائل پر دونوں ملکوں کا نکتہ نظر اور مفادات ایک جیسے ہیں، دونوں ملک اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ افغان تنازعہ کا کوئی فوجی حل نہیں اور دونوں ملک افغانستان میں امن چاہتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ افغانستان تنازعے کے ایسے وسیع البنیاد اور جامع سیاسی حل کی حمایت کرتے ہیں جو افغان قوم کے ذریعے اور اُن کی سربراہی میں ہو۔انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ پاکستان سودے بازی کے تعلقات کے بجائے طویل مدتی، وسیع البنیاد ، جامع اور باہمی مفاد پر مبنی شراکت داری چاہتا ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان اس بات کا کئی مرتبہ اعادہ کیا ہے کہ ہمیں دوسرے ملک کے نکتہ نظر کے مطابق جانچا جائے نہ ہمارے تعلقات کا تنگ نظری سے جائزہ لیا جائے۔زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان تمام ایسے فیصلے کریگا اور ا ن پالیسیوں پر کاربند رہے گا جس میں اس کے قومی مفاد ہے اور جن سے علاقے میں اور اس کے باہر امن و خوشحالی میں مدد مل سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن