حاجی عبدالرزاق گجرجہان فانی  سے کوچ کر گئے

لاہور(کلچرل رپورٹر)فرانس کی معروف کاروباری شخصیت و سابق کونسلر منڈی بھاوالدین چوہدری طارق عزیز گجر چوہدری مدثر چوہدری طاہر اور چوہدری زائد گجر کے چچا حاجی عبدالرزاق انتقال کر گئے۔ حاجی عبدالزازاق کی شخصیت انتہائی ملنسار اور محبت کرنے والی شخصیت تھی سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے اور کسی کو خالی ہاتھ نہ بھیجتے۔ آپ کی اچانک وفات پر منڈی بھاوالدین اور یورپ کی کاروباری شخصیت و چیئرمین یونین کونسل پبلک ایڈ ٹرسٹ کے سربراہ ناصر عباس تارڑ اور ظفر اقبال تارڑ وقار اسلام ملک و فرانس بزنس کمیونٹی کی شخصیات نے گہرے دکھ افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت اور لواحقین کیلئے صبروتحمل کی دعا کی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...