پاکستانی قوم75واں جشن آزادی سر سبز پاکستان کے عزم کے ساتھ منائے :خرم نواز گنڈا پور

لاہور(خصوصی نامہ نگار)سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈاپور نے شجر کاری مہم کے سلسلے میں پودا لگا کر 75ویں یوم آزادی کی تقریبات کا آغاز کر دیا۔انہوں نے کہا کہ ہر پاکستانی 75واں جشن آزادی سر سبز پاکستان کے عزم کے ساتھ منائے اور ایک پودا لگا کر وطن سے محبت کا اظہار کرے۔مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام شجر کاری مہم کے آغاز پر مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹائون میں خرم نواز گنڈاپور،مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ چوہدری عرفان یوسف و دیگر رہنمائوںنے پودے لگا کر ملکی سلامتی اور خوشحالی کیلئے دعا کی۔ 

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...