جے یوآئی 14اگست کو یوم استحکام منائے گی


لاہور ( خصوصی نامہ نگار) جے یوآئی 14اگست کو یوم استحکام کے طور پر منائے گی۔ جے یوآئی لاہور سٹی جین مندر چوک سے اسمبلی ہال تک موٹر سائیکل ریلی نکالے گی۔ یہ باتیں جے یو آئی لاہور سٹی کے امیر محمد افضل خان مجلس عاملہ کے اجلاس خطاب کرتے ہوئے کہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ریلی کی قیادت جے یوآئی کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا محمد امجد خان ،ضلعی امیر مولانا نعیم الدین ،محمد فضل خان ،مفتی عبدالحفیظ، حاجی عر فان شجاع بٹ ،مولانا سلیم اللہ قادری،مولانامنظورالحسن چترالی اور دیگر کریں گے۔ استحکام پاکستان ریلی کاآغاز دوپہر 2بجے ہوگا۔ 
دریں اثناءمرکزی جمعیت علما ءاسلام پاکستان کے زیراہتمام ملک کے موجودہ سیاسی حالات اور دیگر امور کے بارے میں آج رات 10 بجے جامع مسجدمولانا احمد علی لاہوری شیرانوالہ گیٹ لاہورمیں ”حقیقی آزادی سیمینار“منعقد ہوگا۔


 جس سے مرکزی جمعیت علما ءاسلام پاکستان کے سرپرست اعلی حضرت مولانا میاں محمداجمل قادری مدظلہ،مولانا احمد علی ثانی،صاحبزادہ حافظ عمیر عبدالہادی، مولاناحسن ناصر،مولانا عبدالرب امجد،مفتی محمدریاض جمیل،مولانا علیم الدین شاکر،مولانا عرفان الحق قادری اورمولا نا عبدالحفیظ قصوری سمیت دیگر دینی و مذہبی رہنماءخطاب کرینگے جبکہ سیمینار کے اختتام پر رات 12 بجے کے بعد مولانا میاں محمداجمل قادری یوم آزادی کی مناسبت سے پاکستانی پرچم لہرانے کے بعد خصوصی اجتماعی دعاءکراینگے۔

ای پیپر دی نیشن