احمد اویس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا

Aug 13, 2022


لاہور(سپیشل رپورٹر)احمد اویس نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے کا چارج سنبھال لیا، ایڈووکیٹ جنرل آفس پہنچنے پر لاءافسروں اور ملازمین نے استقبال کیا،ایڈووکیٹ جنرل پنجاب احمد اویس نے کہا کہ آپ سب کا مشکور ہوں جتنی آپ نے محبت دی، افواجِ پاکستان سرحدوں کی محافظ اور ہمارا فخر ہیں،شہباز گل نے غیر ذمہ دارانہ الفاط کااستعمال کیا جو نہیں ہونا چاہئے،تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر بیٹھنا چاہیے اور ملکی سالمیت کو یقینی بنائیں، پاکستان کو کمزور کرنے کی سازش ہورہی ہے جسے سب مل کر ناکام بنائیں، معاشرے میں باوقار عدلیہ طرہ امتیاز ہے،بطور ایڈووکیٹ جنرل پنجاب عدلیہ کے وقار کیلئے کردار ادا کروں گا، پاکستان کا قیام دنیا میں ایک انقلاب ہے۔

مزیدخبریں