لاہور(نمائندہ خصوصی)ڈی آئی جی آپریشنز لاہورافضال احمد کوثرنے کہا ہے کہ سیاسی جماعت کے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میںمنعقد ہونے والے جلسہ کے سکیورٹی انتظامات مکمل ہیں۔ لاہو رپولیس کے 1500 کے قریب افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور ہوں گے۔ افضال احمد کوثرنے کہا کہ جلسے کے شرکاءکو مکمل جسمانی تلاشی کے بعد ہی سٹیڈیم میں داخلے کی اجازت ہوگی۔ خواتین شرکاءکی چیکنگ کیلئے 110 لیڈیز اہلکار فرائض انجام دیں گی۔ موٹر سائیکل و گاڑیوں کو مناسب فاصلہ پر پارک کروایا جائیگا۔ڈولفن سکواڈ کی ٹیمیں بھی سٹیڈیم کے اطراف موثر گشت یقینی بنائی گی۔