پتریاٹہ میں 2افرا د کا قتل ‘آئی جی کا نوٹس‘ آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب‘ملزموں کی گرفتار ی کا حکم 


لاہور(نمائندہ خصوصی)انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب فیصل شاہکار نے مری تھانہ پتریاٹہ کے علاقہ میں فائرنگ سے دو افراد کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او راولپنڈی سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ملزمان کو گرفتار کرکے پیش کیا جائے۔
 آئی جی پنجاب نے سینئر افسران کو فوری طور پر موقع پر پہنچنے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے فوری طور پر سیشل ٹیمیں تشکیل دی جائیں۔ آئی جی پنجاب نے ہدایت کی کہ ملزمان کو قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔ سپروائزری افسران متاثرہ فیملی سے قریبی رابطہ رکھیں اور انہیں انصاف کی فراہمی ترجیحی بنیادوں پر یقینی بنائیں۔ 

لاہور(نمائندہ خصوصی)داتا دربار پولیس نے جد مٹھو‘ حمائیل‘ معین‘ عبدااللہ‘ بلال اور سلیمان کو فش گیم پر سٹے بازی کرتے موقع سے گرفتار کر کے ڈیڑھ لاکھ نقد رقم ‘ موبائل اور گٹکا برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...