کشمیر کالونی میں گھر سے لاکھوں کا سونا، ساڑھے تین لاکھ روپے چرا لئے گئے، 3کارےں ، 5موٹرسائیکل چوری


راولپنڈی(اپنے سٹاف رپورٹر سے)تھانہ گنجمنڈی کو نقاش نے بتایا کہ کشمیر کالونی میں میرے گھر سے ساڑھے تین لاکھ روپے کی نقدی، سونا مالیتی چار لاکھ روپے اور تین موبائل فون چوری کرلئے گئے تھانہ پیرودھائی کو اجمل خان نے بتایا کہ میرے گھر سے ڈیڑھ لاکھ روپے کی نقدی، تین مو بائل چوری ہوگئے تھانہ صادق آباد کو سبطین حیدر نے بتایا کہ سروس روڈ پر دو موٹرسائیکل سوار ڈاکوں نے مجھ سے تین لاکھ 80 ہزار روپے مالیتی دو عدد موبائل فون اور پانچ ہزار روپے کی نقدی چھین کر فرار ہوگئے تھانہ بنی کو محمد صدیق نے بتایا کہ چاندنی چوک سے میری کار نمبر LED 1362 چوری ہو گئی تھانہ ائرپورٹ کو زہران خالد نے بتایا کہ فضل ٹاﺅن سے میری الٹس کارنمبر JG 333 چوری ہوگئی تھانہ نیو ٹاﺅن کو سجاد اکبر نے بتایا کہ میری GLI کرولا کار نمبر EW 102 سکستھ روڈ سے چوری ہوگئی، 5موٹرسائیکل بھی چوری کر لئے گئے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...