راولپنڈی (جنرل رپورٹر) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی راولپنڈی کی چیف ایگزیکٹو آفسیرمیڈم عفت نسیم نے کہا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کی طرف سے انڈر 16 بچوں کی سلیکشن کے لیے کرکٹ ٹرائلز منعقد ہوں گے جس میں پانچ سکول پرائیویٹ سیکٹر کی طرف سے اور پانچ سکول پبلک سیکٹر کی طرف سے منتخب کئے جائیں گے یہ باتیں انہوں نے گزشتہ روز راولپنڈی ضلع میں پبلک و پرائیویٹ سکولز میں کرکٹ ٹیلنٹ ہنٹ کے سلسلہ میں اپنی صدارت میں دفتر میں منعقدہ اجلاس کے شرکاءسے کیں، اجلاس میں ایپسما راولپنڈی ڈویژن کے صدر ابرار احمد خان، محمد اعجاز، محمد ایاز، ابرار احمد ایڈووکیٹ و دیگر نے شرکت کی۔
،،ابرار احمد خان نے سی ای او ایجوکیشن کا شکریہ ادا کیا کہ جنہوں نے پرائیویٹ سیکٹر کے بچوں کو بھی برابر موقع دیا کہ وہ اس ٹیلنٹ ہنٹ کا حصہ بنیں جو تعلیمی ادارے اس نادر موقع سے استفادہ کرنا چاہتے ہیں وہ لازمی اس موقع سے فائدہ اٹھائیں۔
کرکٹ ٹرائلز، پرائیویٹ سیکٹر کے بچوں کو بھی برابرکا موقع ملے گا، عفت نسیم
Aug 13, 2022