عدالت نے ضمانت منظور کر لی،اساتذہ ،کلرکوں کے خلاف تمام مقدمات فوری واپس لئے جائیں،راجہ اورنگ زیب کی ساتھےوں کے ہمراہ پرےس کانفرنس 

Aug 13, 2022


راولپنڈی(جنرل رپورٹر) سول جج و جو ڈیشل مجسٹریٹ نوید اختر نے بطور ڈیوٹی جج تعلیمی آفیسر پر تشدد،توڑ پھوڑ کیس میں گرفتار19 اساتذہ اور کلرک راہنماﺅں کی ضمانت کی درخواستیں منظور کر کے ان کی رہائی کا حکم دے دیا،عدالت تمام ملزموں کو50/50ہزار روپے کے ضمانتی مچلکے جمع کرانے کا حکم دیا،گرفتار اساتذہ میں حامد علی شاہ، مرزا 
توقیر،اخیان گل،قیصر مجید،نبیل نقوی،ظہیر الدین،جاوید اعظم بھی شامل ہیں تمام اساتذہ کے ضمانتی مچلکے بھی جمع کرا دیئے گئے انہیں تھانہ سٹی پولیس نے ایجوکیشن آفس کے باہر سے گرفتار کیا تھا ، بعد ازاں پنجاب ٹیچرز یونین کے چیئرمین راجہ اورنگ زیب،ملک امجد اور قائدین نے مشترکہ پریس کانفرنس میں مطالبہ کیا ہے کہ اساتذہ کلرکوں کے خلاف تمام مقدمات فوری واپس لئے جائیں،نئی ایجوکیشن آفیسر بھی ہڑتالی اساتذہ کو نوٹس جاری کر رہی ہیں یہ فوری واپس لئے جائیں وگرنہ دوبارہ ہڑتال ہوسکتی ہے ان کا کہنا تھا کے تحریک انصاف کے کوٹلی ستیاں سے ایم پی اے میجر لطاسب ستی نے ہمارے مسائل حل کرانے میں اہم رول ادا کیا ہے،ان کی کاوشوں اور فیکٹ فائیڈنگ رپورٹ سے سابق تعلیمی آفیسر کا تبادلہ ہوا اس پر ہم ان کے شکر گزار ہیں۔

مزیدخبریں