عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی سانحہ بابڑہ کے شہداءکی یاد میں تقریب

Aug 13, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)عوامی نیشنل پارٹی سندھ کی جانب سے باچا خان مرکز سندھ میں سانحہ بابڑہ کے شہدا کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این سندھ کے صدر شاہی سید کا کہنا تھا کہ سانحہ بابڑہ کے شہدا آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے۔سانحہ بابڑہ یقینی طور پر دور جدید کا کربلا ثانی ہے۔سانحہ بابڑہ کے شہدا نے جمہوریت اور جمہوری اداروں کی مظبوطی کے لیئے قربانیاں دی تھی۔افسوس کہ ایک جانب پورا ملک پہلی جشن آزادی کی تیاریوں میں مصروف تھا جبکہ دوسری جانب ہمیں سینکڑوں لاشوں کے تخفے دیئے گئے۔سانحہ بابڑہ سے لیکر سانحہ 12 مئی تک ہم ظالم کے بجائے مظلوموں کی صف میں کھڑے ہیں۔وقت نے ثابت کیا کہ باچا خان اور انکے ساتھیوں نے وقت کے یزید کے سامنے حسینیت کا کردار ادا کیا۔ اپنے خطاب میں شاہی سید کا مزید کہنا تھا کہ آج ایک بار پھر اس ملک کو شدت پسندی کی طرف دھکیلنے کی سازشیں ہورہی ہے۔شدت پسندوں کے ساتھ مذاکرات کرکے انہیں اپنے شہریوں پر مسلط کرنا کیا معنی رکھتا ہے۔آج معاملات اس نہج پر پہنچ چکے ہیں کہ ایک صوبے کے وزیراعلیٰ اور صوبائی وزرا طالبان کو بھتے دے رہے ہیں۔شتر مرغ کی طرح ریت میں سر چھپانے سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔تمام سیاسی جماعتوں کو ملکر اس شدت پسندی کا راستہ روکنے کے لیئے لائحہ عمل بنانا ہوگا۔ آپنے خطاب میں شاہی سید کا مزید کہنا تھا کہ کارکنان اور زمہ داران بلدیاتی الیکشن کے لیئے اپنی کمپئین جاری رکھے۔سندھ میں اے این پی ایک مظبوط تنظیمی ڈھانچہ رکھتی ہے۔ انشاللہ بلدیاتی الیکشن میں سرپرائز دینگے۔موجودہ حکمران جماعتیں کراچی شہر کے مسائل کو حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوگئی ہیں۔کراچی شہر کھنڈرات کا منظر پیش کررہا ہے۔ ایک گھنٹے کی بارش سے پورا شہر تالاب بن جاتا ہے۔کراچی شہر کے مسائل کا حل یہاں کی مقامی قیادت کے پاس ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے این پی سندھ کے جنرل سیکرٹری یونس خان بونیری کا کہنا تھا کہ سانحہ بابڑہ پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین باب ہے۔پرامن سیاسی کارکنوں پر تشدد کی ایسی مثال دنیا بھر میں نہیں ملتی۔سانحہ بابڑہ کے شہدا کے لواحقین آج بھی انصاف کے منتظر ہے۔آج بھی اس ملک میں جمہوری قوتوں کو دیوار سے لگانے کا سلسلہ جاری ہے۔آج ایک بار پھر اس ملک میں انتہا پسندی کو ریاستی سرپرستی میں فروغ دینے کی سازشیں ہورہی ہے۔ملاکنڈ ڈویژن اور ضم اضلاع سے جو اطلاعات موصول ہورہی ہے۔ وہ خطرناک ہے۔تقریب سے اے این پی مرکزی نائب صدر شازیہ رزاق مروت، مرکزی جوائنٹ سیکرٹری حاجی حنیف شاہ آغا اور صوباءڈپٹی جنرل سیکریٹری شیر محمد آفریدی نے بھی خطاب کیا ۔
باچا خان 

مزیدخبریں