کراچی (نیوز رپورٹر)صوبائی وزیر اقلیتی امور گیانچند ایسرانی کی برنس وارڈ سول ہاسپٹل کراچی میں حیدرآباد میں گھر کی گیس لیک واقعے میں جھلس کر زخمی ہونے والے اقلیتی برادری کے زخمی افراد کی عیادت کی ۔ سیکرٹری منارٹی افیئرز محمد عباس بلوچ ، پاکستان ہندو کونسل کے چیف کوآرڈینیٹر کرشن ساگر اور دیگر بھی ان کے ہمراہ تھے۔ گیانچند ایسرانی نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ زخمیوں کو ہر ممکن طبی سہولیات فراہم کی جائیں۔ صوبائی وزیر نے متاثرہ خاندان کو یقین دہانی کرائی کہ سندھ حکومت ان کی ہر ممکن مدد کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ افسوسناک واقعے میں قیمتی جانوں کا نقصان ہوا۔ لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں۔
گیان چند ایسرانی کی برنس وارڈ میں حیدرآباد واقعے کے زخمیوں کی عیادت
Aug 13, 2022