نوجوانوں کے لئے ریاست اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ناکام رہی ہے

Aug 13, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر)پاسبان ڈیموکریٹک پارٹی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے کہا ہے کہ نوجوان قوم کی ریڑھ کی ہڈی ہیں۔ریڑھ کی ہڈی ناتواں ہو تو پورا جسم کمزور پڑ جاتا ہے۔ راہ راست ہی نوجوانوں کی مضبوطی کی ضمانت ہے۔دنیا میں وہی قومیں ترقی کر رہی ہیں، جن کے نوجوان درست سمت پر چل رہے ہیں۔پاکستان ایک ایسا ملک ہے،جس کی سب سے زیادہ آبادی نوجوانوں پر مشتمل ہے۔پاکستانی نوجوانوں میں قابلیت اور ذہانت کی کمی نہیں،اسی لئے بہت سے نوجوان بین الاقوامی سطح پر ملک کا نام روشن کرتے ہیں۔ہمارے نوجوانوں میں وہ تمام خصوصیات موجود ہیں،جو نوجوانوں کا خاصہ تصور کی جاتی ہیں۔ان میں ہمت ہے، جذبہ ہے،یہ قابل ، ذہین بہادر اور محنتی بھی ہیں۔مگر نوجوانوں کے لئے ریاست اپنی ذمہ داریاں نبھانے میں ہمیشہ ناکام رہی ہے۔ سیاسی پارٹیاں اور سیاستدان بھی نوجوانوں کو سہولتیں فراہم کرنے کی بجائے،انہیں اپنے سیاسی مفادات کے لئے استعمال کر رہے ہیں۔ عبدالحاکم قائد نے نوجوانوں سے اپیل کی کہ وہ حکمرانوں کی کارکردگی کو مدنظر رکھتے ہوئے آئندہ الیکشن میں ووٹ ڈالیں۔ ان خیالات کا اظہارپی ڈی پی کے وائس چیئرمین عبدالحاکم قائد نے مقامی ہوٹل میں پاسبان ضلع سینٹرل کے زیر اہتمام پاسبان میںشمولیت اختیار کرنے والے نئے ممبران میں کارڈز تقسیم کے موقعہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ تقریب میںپاسبان ورکرز رضوان شیخ، ریحان،ایاز، فرحان،احمد، شکیل،قادر، شمشاد اورامان شریک تھے۔اس موقعہ پر معروف سماجی شخصیت سید بخاری نے بھی پاسبان میں شمولیت اختیار کرنے کا اعلان کیا۔
عبدالحکیم قائد

مزیدخبریں