جوبلی مارکیٹ کے متاثرین کی بحالی کے لئے جلد حل نکالا جائے ،مرتضیٰ وہاب 

Aug 13, 2022


کراچی (نیوز رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی، مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ جوبلی مارکےٹ کے انہدام سے متاثر ہونے والے دکانداروں کی بحالی کے لئے جلد حل نکالا جائے گا تاکہ ےہ لوگ دوبارہ اپنا کاروبار شروع کرسکےں، بلدیہ عظمیٰ کراچی اس معاملے میں کاروباری برادری کے ساتھ ہر ممکن تعاون کرے گی، ےہ بات انہوں نے کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد ادرےس سے اپنے دفتر میں بات چےت کرتے ہوئے کہی، اس موقع پر مےونسپل کمشنر سےد افضل زےدی اور دےگر متعلقہ افسران بھی موجود تھے، اےڈمنسٹرےٹر کراچی نے کہا کہ جوبلی مارکےٹ کی دکانیں نالے پر بنی ہوئی تھیں جس کی وجہ سے انہےں منہدم کےا گےا، اس کے باوجود جن لوگوں کا کاروبار متاثر ہوا ہے ان سے ہمدردی ہے اور بلدےہ عظمیٰ کراچی انہےں دوبارہ کاروبار جاری رکھنے کا موقع فراہم کرنے کے لئے ہر ممکن اقدام کرے گی، انہوں نے کہا کہ صدر کراچی چےمبر آف کامرس اےنڈ انڈسٹری سے اس معاملے پر تفصےلی گفتگو ہوئی ہے اور امےد ہے کہ ہم جلد کسی نتےجے پر پہنچ جائےں گے، کراچی مےں صنعتی و کاروباری سرگرمیوں کا فروغ اوّلین ترجیح ہے،جس کے لئے کاروباری برادری کے مسائل ترجےحی بنےادوں پر حل کئے جارہے ہےں، انہو ںنے کہا کہ شہر میں تجاوزات کے خاتمے کے لئے مربوط حکمت عملی اختےار کی گئی ہے اور ہر ممکن کوشش ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کی وجہ سے کسی کا کاروبار متاثر نہ ہو، کاروباری برادری کے ساتھ بھی اس معاملے پر مکمل رابطہ ہے اور ہماری پوری کوشش ہے کہ تجاوزات کے خاتمے کی وجہ سے جس جگہ بھی کسی کا کاروبار ختم ہوا ہے ان کی بحالی کے لئے جلد از جلد کام شروع کےا جائے، انہوں نے کہا کہ بلدےہ عظمیٰ کراچی کے متعلقہ محکمے کو اس حوالے سے ہداےات جاری کردی ہےں کہ متاثرہ دکانداروں کے مسئلے کو ترجےحی بنےادوں پر حل کےا جائے اور انہےں کاروبار کے لئے متبادل جگہ کی فراہمی سمےت تمام ضروری اقدامات عمل مےں لائے جائےں۔ 
مرتضیٰ وہاب 

مزیدخبریں