بلدیاتی انتخابات میں دھاندلی کے  الزمات الیکشن کمیشن نے ریکارڈ طلب کرلیا

Aug 13, 2022


نواب شاہ (نامہ نگار خصوصی) سندھ کے بلدیاتی انتخابات برائے سال 2022 کے پہلے مرحلے میں شکوک شبہات و دھاندلی کے الزامات کی بھر مار سامنے آئی ہے نوابشاہ کے ایچ ایم خوجہ ٹاو¿ن کی یونین کمیٹی نمبر 08 میں مبینہ دھاندلی سے متعلق ایم کیو ایم کے امیدوار سید سجاد حسین شاہ کی درخواست پر متعلقہ اداروں افسران اور امیدواران کو نوٹس جاری کرتے ہوئے الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام نے ایک مرتبہ پھر 16 اگست کو ریکارڈ سمیت طلب کر لیا ہے نوابشاہ میں انتخابی دھاندلی و بد انتظامی و دیگر الزامات سے متعلق مقدمے کی سماعت الیکشن کمیشن کا دو رکنی بینچ کرے گا۔

مزیدخبریں