گھرکے نالے سے نوجوان کی نعش برآمد


دریا خان مری/ہالانی ( نامہ نگاران) دریا خان مری کے وارڈ تین میں نالی سے بیس سالہ نوجوان دلنواز کی تشدد زدہ لاش برآمد علاقے میں خوف و ہراس پولیس نے لاش اسپتال پہنچائی پوسٹ مارٹم کے بعد لاش ورثاء کے حوالے۔ تفصیلات کے مطابق دریا خان مری کی مسجد وسطی کے قریب وارڈ نمبر 3 میں نالی سے 20 سالہ نوجوان کی تشدد زدہ لاش برآمد ہوئی ہے لاش نالی میں پڑی دیکھ کر شہریوں نے دریا خان مری پولیس کو اطلاع دی اطلاع ملنے پر ایس ایچ او دریا خان مری نبی بخش جلبانی جائے وقوعہ پر پہنچے اور لاش کو تحویل میں لیکر ضروری کارروائی کے لئے اسپتال لے گئے رورل ہیلتھ سینٹر اسپتال میں شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی مقتول کے کزن عدنان وریاہ نے لاش کی شناخت دلنواز عرف سونو ولد اکبر وریاہ کے طور پر کی لاش کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا ہے دوسری طرف پولیس کی ابتدائی کاروائی میں جائے وقوعہ سے کچھ فاصلے پر ایک مکان کے سامنے خون کے نشانات ملنے پر مکان کی تلاشی لی گئی مکان سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد شک کی بنیاد پر برکت آرائیں نامی خاتون اور محمد اسحاق راجپوت کو گرفتار کیا ہے لیکن فی الحال قتل کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی۔ 

ای پیپر دی نیشن