جھڈو میں گیسٹرو کے 2 مریض انتقال کرگئے


جھڈو (نامہ نگار) جھڈو میں گیسٹرو کا شکار ہوکر 2 مریض انتقال کرگئے, حیات خاصخیلی کے رہائشی 15 سالہ آصف قمبرانی اور جھڈو کے نزدیکی گاو¿ں علی محمد جروار کے رہائشی شہزاد جروار کی 18 سالہ بیوی گیسٹرو میں مبتلا ہوکر انتقال کرگئے, جھڈو اور گردونواح میں گیسٹرو میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہورہا ہے, چھوٹے بچوں سمیت بڑی عمر کے افراد بھی الٹی, دست اور پیٹ کے درد میں مبتلا ہوکر ہاسپیٹل پہنچ رہے ہیں, ذرائع کے مطابق اسپتالوں میں آنے والے مریضوں میں سے ہر تیسرا مریض پیٹ کے امراض میں مبتلا ہے, معروف طبی ماہر ڈاکٹر سریش کمار کا کہنا ہے کہ آلودہ پانی کےاستمعال اور مکھیوں کے سبب پیٹ کے امراض میں اضافہ ہورہا ہے, شہری صاف پانی کا استعمال کریں اور بازار سے لائی گئیں سبزیاں اور فروٹ وغیرہ پانی سے دھو کر استعمال کریں اور کھانے پینے والی اشیاء کو مکھیوں سے بچا کر ڈھانپ کر رکھیں, حالیہ بارشوں کے بعد شہر میں زہریلے مچھروں اور مکھیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوگیا ہے آلودہ پانی کے استعمال اور مکھیوں مچھروں کی بہتات کے سبب شہر اور گردونواح میں وبائی امراض پھیل رہے ہیں جس کی وجہ سے اموات واقع ہونا شروع ہوگئی ہیں۔
گیسٹرو کا شکار 

ای پیپر دی نیشن