پارٹی حمایت یافتہ امیدوار کوکامیاب کرائینگے:غلام یزدانی گیلانی

Aug 13, 2022


ملتان( سپیشل رپورٹر )پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کا ہنگامی اجلاس ممبر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی مخدوم سیدغلام یزدانی گیلانی کی صدارت میں منعقدہوا اجلاس میں ضلعی شہری عہدیداران اور ق لیگ کے تمام تنظیمی عہدیداران نے شرکت کی جن میں نواب خالد خان خاکوانی،مخدوم نورانی گیلانی،چوہدری طارق زمان گجر،چوہدری اللہ دتہ انصاری ،چوہدری محمد یاسین،رانا محمد حفیظ،یاسمین خاکوانی،فوزیہ سعید،اشرف قریشی،خان شوکت حسین،اقبال مظہر ارائیں،رائے شبیر احمد،اقبال بھولی،حاجی بلال بھٹہ،شہباز قادری،عامر محمود،خان ندیم حسین نے شرکت کی اجلاس میں ملکی موجودہ سیاسی و اقتصادی صورتحال پر گفتگو کی گئی اور بالخصوص حلقہ این اے 157میں 11ستمبرکو ہونیوالے ضمنی الیکشن کے بارے میں پاکستان تحریک انصاف اور مسلم لیگ قائداعظم کی پالیسی پر بھی مشاورت کی گئی اور تمام تحصیل شہر و ضلعی عہدیداران نے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور مخدوم غلام یزدانی گیلانی نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ایک طرف ہمارے خاندان کی طرف سے امیدواراین اے 157میں حصہ لے رہے ہیں دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف اورپاکستان مسلم لیگ قائد اعظم و اتحادی امیدوار حصہ لے رہے ہیں ہماری اپنی مرکزی وصوبائی قیادت کے ساتھ گفت و شنید ہورہی ہے ہماری پارٹی کے فیصلے کے مطابق جس امیدوار کی حمایت کا اعلان کیا جائے گا اسے کامیاب کرانے کی بھرپور کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں