کرم پور (نامہ نگار)گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول کرم پور میں اساتذہ کی دس آسامیاں اور دیگر سٹاف کی چار آسامیاں خالی پڑی ہیں۔جس سے طلبا کا تعلیمی نقصان اور دیگر مسائل پیدا ہو رہے ہیں۔مقامی شہریوں والدین اور سکول کونسل کے اراکین نے بتایاکہ گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول میں فسٹ ائیر اور سیکنڈ ائیر کیلئے اہم مضامین اردو،پاک سٹڈی، سوکس، ایجوکیشن ،فزکس ،اسلامیات،بائیالوجی کی سیٹیں کئی ماہ سے خالی پڑی ہیں۔اسی طرح میٹرک کے طلباءکیلئے سائنس ٹیچر اور پی ٹی کی سیٹں بھی خالی ہیں۔ سکول میں طلبا کی تعداد ایک ہزار کے لگ بھگ ہے۔مگر اہم مضامین کی سیٹیں خالی ہونے سے طلبا کا تعلیمی نقصان ہورہا ہے، سکول میں خاکروب اور سیکورٹی گارڈ کا بھی تبادلہ ہو جانے سے سیٹیں خالی ہو گئی ہیں۔